• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

غزہ کے زخمیوں کی ترکی منتقلی شروع

شائع August 11, 2014
غزہ: اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والا بچہ اپنی ماں کا ہاتھ تھامے ہوئے — فوٹو رائٹرز
غزہ: اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والا بچہ اپنی ماں کا ہاتھ تھامے ہوئے — فوٹو رائٹرز

انقرہ: ترک وزیراعظم کی جانب سے زخمی فلسطینیوں کو ترکی میں طبّی امداد فراہم کرنے کے اعلان کے بعد غزہ کی پٹی سے چار زخمی فلسطینی شہریوں کو پیر کے روز طبّی امداد کے لیے فضائی راستے سے ترکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوگلو نے انقرہ ائیرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ سے تین زخمی خواتین اور ایک نوجوان کو ترکی لایا گیا ہے، جنہیں ائیرپورٹ سے مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 200 زخمیوں کو ترکی لانے کا منصوبہ بنایا ہے، جبکہ اسرائیل اور مصر سے مذاکرات کے بعد 40 کے گروپس میں مزید زخمیوں کو ترکی لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ترک وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ملک غزہ سے ہزاروں کی تعداد میں زخمیوں کو نکالنے اور ترکی میں طبّی امداد فراہم کرنا چاہتا ہے، جبکہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ترکی کے وزیراعظم اور نومنتخب صدر طیّب اردوگان نے بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو ترکی میں طبّی امداد فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024