• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

احمد شہزاد کے مذہبی کلمات کی تحقیقات شروع

شائع September 3, 2014 اپ ڈیٹ August 19, 2018
احمد شہزاد۔ فوٹو اے پی
احمد شہزاد۔ فوٹو اے پی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے احمد شہزاد کی سری لنکن کھلاڑی تلکارتنے دلشان سے گفتگو اور ادا کیے جانے والے مذہبی کلمات کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

احمد شہزاد نے سری لنکا کے خلاف ہفتے کو ہونے والے آخری ایک روزہ میچ کے دوران دلشان مذہب پر مکالمہ کیا تھا جسے کیمرے نے ریکارڈ کر لیا ۔

ڈریسنگ روم واپسی پر ہونے والی اس ریکارڈنگ میں سنا احمد شہزاد کا دلشان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘اگر تم غیر مسلم ہو اور مسلمان ہو جاتے ہو تو چاہے تم نے اپنی زندگی میں جو بھی کیا ہو، تم سیدھے جنت میں جاؤ گے’۔

ریکارڈنگ میں دلشان کا جواب تو نہیں سنا جا سکا تاہم ان کے کسی جملے کے جواب میں شہزاد نے کہا کہ ‘پھر آگ میں جانے کے لیے تیار رہو’۔

بورڈ نے اس معاملے پر احمد شہزاد کو بدھ کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر طلب کیا تھا۔

پی سی بی کے جنرل منیجر میڈیا آغا اکبر نے کہا کہ احمد شہزاد نے بورڈ کو بتایا کہ ‘یہ ان کی دلشان سے ذاتی گفتگو تھی’ اور بورڈ اس معاملے کی ابھی تحقیقات کر رہا ہے۔

پاکستان کو اس میچ اور سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

کلیم اللہ Sep 05, 2014 01:46am
احمد شہزاد کو تلخ جملوں کا تبادلہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔ اسلام کی دعوت دے دی یہی قابل ستائش تھا لیکن جہنم میں جانے کا کہہ کے کوئی اچھا تاثر نہیں دیا لنکنز کو
Ishfaq Sep 05, 2014 08:18am
عام سا بیا ن ھے جو ھر مسلمان دیتا ھے

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024