• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

سو پونڈ وزنی دنیا کی سب سے بڑی پگڑی

شائع September 27, 2014
ہندوستانی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ کے اوتار سنگھ سب سے بڑی پگڑی کا عالمی ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ —. فوٹو بشکریہ بارکرافٹ ڈاٹ کام
ہندوستانی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ کے اوتار سنگھ سب سے بڑی پگڑی کا عالمی ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ —. فوٹو بشکریہ بارکرافٹ ڈاٹ کام

نئی دہلی: اوتار سنگھ کا ہندوستان بھر میں احترام کیا جاتا ہے، اور انہیں ایک مقدس شخصیت مانا جاتا ہے۔ ان کی انفرادیت ان کی پگڑی ہے، جس کا وزن سو پونڈ یعنی تقریبا ساڑھے پینتالیس کلوگرام ہے۔

اوتار سنگھ کی اس پگڑی کو کھولا جائے تو وہ اولمپک کے 13 سوئمنگ پولز کے سائز کے برابر ہوگی۔

ہندوستانی ریاست پنجا ب کے شہر پٹیا لہ کے ر ہا ئشی او تا ر سنگھ مو نی کا کہنا ہے کہ سو پو نڈ وزنی پگڑی پہننے کے باوجود نہ تو اُن کی پگڑی کبھی کھلی ہے اور نہ انہیں کبھی اس کا وزن محسوس ہوا ہے۔

اوتار سنگھ کی پگڑی کے کپڑے کی طوالت 645 میٹر ہے اور انہوں نے پگڑی پر سکھوں کے مخصوص مذہبی نشانات کرپان اور دیگر آرائشی اشیاء بھی سجا رکھی ہیں۔

اوتار سنگھ سکھوں کے مقدس گرودوارے کے سامنے سو پونڈ وزنی پگڑی پہنے بیٹھے ہیں۔ —. فوٹو بشکریہ بارکرافٹ ڈاٹ کام
اوتار سنگھ سکھوں کے مقدس گرودوارے کے سامنے سو پونڈ وزنی پگڑی پہنے بیٹھے ہیں۔ —. فوٹو بشکریہ بارکرافٹ ڈاٹ کام

اس قدر بھاری بھرکم پگڑی باندھ کر اوتار سنگھ ناصرف پید ل چلتے ہیں، بلکہ نوجوانوں کی طرح مو ٹر سا ئیکل بھی چلاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ سب سے وزنی پگڑی باندھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ساٹھ برس کے اوتار سنگھ اس پگڑی کے سائز میں سولہ سال سے اضافہ کرتے جارہے ہیں، اور وہ کہتے ہیں کہ اس کے سائز میں اضافہ کو روکنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں۔

اوتار سنگھ سو پونڈ وزنی پگڑی پہن کر بھاری بھرکم موٹرسائیکل بھی نوجوانوں کی طرح دوڑاتے پھرتے ہیں۔ —. فوٹو بشکریہ بارکرافٹ ڈاٹ کام
اوتار سنگھ سو پونڈ وزنی پگڑی پہن کر بھاری بھرکم موٹرسائیکل بھی نوجوانوں کی طرح دوڑاتے پھرتے ہیں۔ —. فوٹو بشکریہ بارکرافٹ ڈاٹ کام

ان کا عزم ہے کہ ’’جب تک میرے اعضاء میں قوت موجود ہے، میں یہ پگڑی اپنے سر پر پہنے رہوں گا، میں نے اس کو کبھی بوجھ تصور نہیں ہے۔ میں اس کو پہن کر بہت زیادہ خوشی محسوس کرتا ہوں۔‘‘

ایک مقامی سکھ گرپیت سنگھ کہتے ہیں کہ ’’ان دنوں سکھوں کے بہت سے بچے اپنے بال کٹوارہے ہیں اور پگڑی پہننا بھول گئے ہیں۔‘‘

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024