• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

انڈونیشیا: سیلز گرلز بیچ رہی ہیں قربانی کی گائیں

شائع October 1, 2014
جکارتہ میں قربانی کی گائے کے شوروم پر سیلزگرلز کو ملازم رکھنے سے اس کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ —. فوٹو رائٹرز
جکارتہ میں قربانی کی گائے کے شوروم پر سیلزگرلز کو ملازم رکھنے سے اس کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ —. فوٹو رائٹرز

جکارتہ: انڈونیشیا میں عیدالاضحٰی کا تہوار دیگر مسلمان ملکوں کی طرح روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

اس سال عیدالاضحیٰ انڈونیشیا میں پانچ اکتوبر کو منائی جائے گی۔ اس دن پورے ملک میں تعطیل ہوگی۔

عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق جکارتہ کے نواحی علاقے میں قائم ایک گائے کے ایک شوروم میں سیلز گرلز کو ملازم رکھنے سے اس کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے فروخت کی جانے والی گایوں کا سیلز گرلز معائنہ کررہی ہیں، اور تفصیلات ٹیبلیٹ کمپیوٹر پر ریکارڈ کررہی ہیں۔ —. فوٹو رائٹرز
عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے فروخت کی جانے والی گایوں کا سیلز گرلز معائنہ کررہی ہیں، اور تفصیلات ٹیبلیٹ کمپیوٹر پر ریکارڈ کررہی ہیں۔ —. فوٹو رائٹرز

گائے کے اس شوروم کے مالکان کے مطابق انہوں نے یہ منفرد اقدام گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اُٹھایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین سال قبل سے سیلزگرلز کو ملازم رکھنا شروع کیا تھا، جس سے ان کی گایوں کی فروخت میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

قربانی کے جانوروں کے خریداروں کا رش کم ہونے کے بعد ایک سیلز گرل ٹیبلیٹ کمپیوٹر پر کام کررہی ہے جبکہ باقی آپس میں بات چیت کررہی ہیں۔ —. فوٹو رائٹرز
قربانی کے جانوروں کے خریداروں کا رش کم ہونے کے بعد ایک سیلز گرل ٹیبلیٹ کمپیوٹر پر کام کررہی ہے جبکہ باقی آپس میں بات چیت کررہی ہیں۔ —. فوٹو رائٹرز

انہوں نے بتایا کہ 2012ء میں تقریباً چار سو مویشی فروخت ہوئے تھے، 2013ء میں چار سو چالیس جبکہ اس سال اب تک پانچ سو گائے خریدی جاچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024