• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کراچی: رینجرز پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق

شائع October 30, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

کراچی: آج علی الصبح لیاری کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے جو موٹر سائیکل پر سوار تھے، رینجرز کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق رینجرز کے دو اہلکاروں پر اُس وقت فائرنگ کی گئی، جب وہ نواں لین کے علاقے میں معمول کے گشت پر تھے، ان میں سے ایک جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے رینجرز اہلکار کی شناخت اصغر شاہ اور زخمی اہلکار کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی اہلکار کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل نیو کراچی میں گشت کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار اور ان کے پاس سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عصمت اللہ اور یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے آپریشن جاری ہے، لیکن نہ تو ٹارگٹ کلنگ میں کوئی خاطرخواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، اور نہ ہی دیگر جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

5 ستمبر 2013ء کو کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف اس آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس روز سے آج تک ہزاروں دہشت گردوں کی گرفتاری اور سینکٹروں کی ہلاکت کے دعووں کے باوجود بھی شہری سکھ کا سانس نہیں لے سکے ہیں۔

دہشت گردوں کے حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی نشانہ بنتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024