پاکستان کیلئے رعایتی قرض کی سہولت بحال
اسلام آباد: عالمی بنک نے تین سال کے بعد پاکستان کیلئے رعایتی قرض کی سہولت بحال کر دی جس کے تحت پاکستان چار سال میں دو ارب ڈالر کا رعایتی قرض حاصل کر سکے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے کے باعث مارچ دو ہزار بارہ میں عالمی بنک نے یہ سہولت معطل کر دی تھی۔
عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمد سے زیادہ ہیں۔
راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی بینک کی ملکی شراکت داری کی حکمت عملی میں پورا اترا ہے اور تعمیر نو اور ترقی کے عالمی بینک کی جانب سے فنڈنگ حاصل کرنے کا اہل ہوگیا۔
ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انہیں بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب ڈالر ہیں۔