جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک 8 کھرب، 45 ارب کا ٹیکس جمع کیا، ہدف 9 کھرب 16 ارب روپے تھا، تاہم گزشتہ سال کے 6 کھرب 66 ارب سے 27 فیصد زائد وصولیاں کی گئیں
ملکی تاریخ میں بے مثال غذائی افراط زر کے باوجود برآمدات میں مسلسل 19 ماہ تک اضافہ ہوا، صارفین اشیائے خورونوش خصوصاً چینی کی زیادہ قیمتیں ادا کر رہے ہیں۔
وزیر تجارت جام کمال کی مسقط میں اومانی ہم منصب قیس الیوسف سے ملاقات، زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور مینوفیکچرنگ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، اعلامیہ وزارت تجارت
ایس ٹی زیڈ اے لائسنس ہولڈرز کو پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 کی تعمیل میں اتھارٹی سے درست لائسنس حاصل کرنے کے بعد پی ایس ڈبلیو سسٹم کو سبسکرائب کرنا ہوگا، نوٹیفکیشن
قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کو برآمدات کی مالیت 9 کروڑ 84 لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 10 کروڑ 94 لاکھ 79 ہزار ڈالر تھیں۔
جولائی تا دسمبر مالی سال 25 کے دوران ملکی برآمدات 11.04 فیصد اضافے کے ساتھ 16.64 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 14.98 ارب ڈالر تھیں، ادارہ شماریات