• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:53pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:53pm

صنفی مساوات اب تک حاصل نہیں ہوئی، رپورٹ

شائع December 22, 2015

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر بالخصوص براعظم ایشیا میں اب تک صنفی مساوات حاصل نہیں کی جاسکی جبکہ خواتین کو مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی ’ایشیا۔ پیسیفک رپورٹ آن بیجنگ پلس ٹوئنٹی ریویو‘ (Asia-Pacific Report on Beijing+20 Review) کی نام سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ اب تک صنفی اعتبار سے قابل قبول بجٹ کے لیے کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور اس حوالے سے کوئی سیاسی عمل دخل بھی نظر نہیں آتا جبکہ اس حوالے سے منصوبہ بندی کے لیے صلاحیت اور مانیٹرنگ کا فقدان بھی نظر آتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف خطوں کے ممالک میں خواتین کو مختلف شعبوں میں بااختیار بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں تفریق پائی جاتی ہے اور خواتین کے حوالے سے بیجنگ کانفرنس کے ’پلیٹ فارم فار ایکشن‘ کے تحت خواتین کے لیے سرمایہ کاری نہیں کی جارہی۔

رپورٹ میں صنفی مساوات کے حوالے سے پالیسیوں اور قانون سازی میں خلا کی نشاندہی کرتے ہوئے کیا گیا ہے کہ آج کے دور میں ہر ملک کے لیے لازم ہے کہ وہ صنفی مساوات کو فروغ دے، تاہم اس حوالے سے کئی ممالک کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنفی مساوات کے حوالے سے محدود آگاہی، نامساعد حالات، ناکافی وسائل اور سیاسی عدم بصیرت وہ چیلنجز ہیں جو صنفی مساوات کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور ان پر قابو پانا ضروری ہے۔

یہ خبر 22 دسمبر 2015 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 3 مئی 2025
کارٹون : 1 مئی 2025