• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

لاہور کے جدید بس اسٹاپس

شائع June 27, 2016

صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں شہریوں کی سہولت کیلیے جدید بس اسٹاپس بنا دیے گئے ہیں۔

اب آندھی ہو یا طوفان، بارش یا پھر ہو تیز دھوپ، مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، کیونکہ انتظامیہ نے جگہ جگہ ایسے پائیدار بس اسٹاپس تعمیر کردیئے ہیں جہاں بیل بوٹے لگانے کے علاوہ بجلی کی ترسیل کیلیے سولر سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے جس سے بارش اور گرمی سے بھی بچا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کی مشترکہ کاوشوں سے بننے والے اس پراجیکٹ پرایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اور یہ دو ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق بس اسٹاپس کے قیام سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی بڑھے گی بلکہ تشہیری مہم کے ذریعے خاصا ریونیو بھی اکٹھا ہوگا۔

تبصرے (1) بند ہیں

ali Jun 27, 2016 05:23pm
jub baarish ho ge or talaab bane ga to kia ho ga ...kis ye sirf lahore mein hi karna ha ..baqi city mein kyo nahi ....paani ka nizam kb theek ho ga .berozgari kb khatam ho ge ...mehngai kb khatam ho ge

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024