• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:53pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:53pm

نوشہرہ: معمولی جھگڑے پر ماں اور 2 بیٹے قتل

شائع January 29, 2017

نوشہرہ: خیرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں کرکٹ کھیلنے کے دوران بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس سے ماں اپنے 2 بچوں سمیت ہلاک ہوگئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تھانہ پبی کے علاقے ڈاگ بیسود میں کرکٹ کھیل کے دوران بچوں میں گزشتہ روز جھگڑا ہوا تھا، مگر بچوں کے جھگڑے پر بڑوں کی لڑائی آج ہوئی۔

بڑوں کے درمیان جھگڑا گالم گلوچ سے شروع ہوا جو بعد ازاں فائرنگ میں تبدیل ہوگیا،جس وجہ سے ایک خاتون اپنے 2 بیٹوں سمیت موقع پر ہلاک ہوگئی، جب کہ مزید 2 افراد بھی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ: جائیداد پر بیٹے سے جھگڑا، والد ہلاک

زخمی افراد کو مقامی افراد نے قریبی ہسپتال پہنچایا، مقامی افراد کے مطابق فائرنگ کرکے ماں اور بچوں کو ہلاک کرنے والے دوسرے گروپ کے ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی معمولی جھگڑوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جن میں کئی قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں۔

معمولی جھگڑے زیادہ تر ایک ہی گاؤں، ایک ہی علاقے اور ایک ہی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان ہوتے ہیں، اس لیے زیادہ تر ایسے واقعات کے مقدمات بھی درج نہیں کیے جاتے اور نہ ہی پولیس ایسے معاملات میں ازخود دخل اندازی کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 مئی 2025
کارٹون : 1 مئی 2025