• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'اتنا تو چلتا ہے بھائی!'

شائع March 20, 2017
کپل شرما کے مطابق سنیل ان کے بڑے بھائیوں جیسے ہیں—۔اسکرین گریب
کپل شرما کے مطابق سنیل ان کے بڑے بھائیوں جیسے ہیں—۔اسکرین گریب

گذشتہ دنوں ہندوستانی کامیڈین کپل شرما اور ان کی ٹیم کے ساتھی سنیل گروور کے درمیان جھگڑے کی خبریں سامنے آئیں، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ شاید سنیل گروور 'دی کپل شرما شو' چھوڑ دیں گے۔

بعدازاں کپل شرما نے دعویٰ کیا کہ یہ لڑائی 'اچھے کام' کے لیے تھی۔

تاہم اب کپل شرما نے اپنی ایک طویل فیس بک پوسٹ میں میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اور سنیل گروور کی دوستی برقرار ہے۔

کپل نے لکھا 'میں اپنا اچھا وقت گزار رہا تھا کہ مجھے یہ خبریں سننے کو ملیں، سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ یہ خبریں آ کہاں سے رہی ہیں؟ اگر میری دوران پرواز طیارے میں سنیل سے لڑائی ہوئی تو کس نے اسے دیکھا اور کس نے اس خبر کو آپ تک پہنچایا، کیا وہ قابل اعتماد ہے؟ کچھ لوگ اس طرح کی چیزوں کو انجوائے کرتے ہیں'۔

کپل کا کہنا تھا، 'ہم ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں، ایک ساتھ سفر کرتے ہیں، میں اپنے بھائی سے سال میں ایک مرتبہ ملتا ہوں لیکن اپنی ٹیم کے ساتھ ہر دن گزارتا ہوں خاص کر سنیل کے ساتھ ۔'

انھوں نے مزید لکھا، 'مجھے اس سے (سنیل سے) محبت ہے اور میں اس کی عزت کرتا ہوں، ہاں میری اس سے بحث ہوئی، لیکن کیا ہم نارمل انسان نہیں ہیں؟ میں 5 سال میں پہلی مرتبہ اس پر چلایا، اتنا تو چلتا ہے بھائی!'

مزید پڑھیں:کپل شرما کا سنیل گروور پر حملہ

کپل کا مزید کہنا تھا، 'ہم آج بھی بیٹھ کر اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ اصل مسئلہ کہاں ہے، مجھے اس سے (سنیل سے) بحیثیت ایک فنکار اور انسان محبت ہے، وہ میرے بڑے بھائیوں جیسا ہے'۔

انھوں نے بظاہر میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ایسے اور بھی بہت سے مسائل ہیں جن پر توجہ دی جانی ضروری ہے، 'کیا میرے اور سنیل کے معاملے کا ملکی سلامتی سے کچھ لینا دینا ہے؟'

کپل نے کہا کہ 'ہم اپنے اہلخانہ سے زیادہ وقت آپس میں ساتھ گزارتے ہیں اور بعض اوقات خاندانوں میں بھی جھگڑے ہوجاتے ہیں، یہ ہمارا خاندانی معاملہ ہے اور ہم اسے حل کرلیں گے، زیادہ مزے مت لیا کرو'۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما شو کے خلاف نرسوں کا مظاہرہ

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ 'کپل شرما شو' کی ٹیم آسٹریلیا میں ایک پرفارمنس ٹور کے بعد واپس آرہی تھی جب کپل شرما کا ٹیم کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔

اس موقع پر سنیل گروور نے مداخلت کرکے معاملہ حل کرانے کی کوشش کی مگر کپل شرما نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر کھڑے دیکھتے رہے۔

بعد ازاں سنیل گروور نے طیارے میں موجود مسافروں سے کپل شرما کے رویئے پر معذرت بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024