• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:53pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:53pm

کوہستان: سرکاری دفاتر میں آتشزدگی

شائع May 1, 2017

صوبہ خیبرپختونخوا میں ہزارہ ڈویژن کے ضلع کوہستان میں ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی، اس عمارت میں علاقے کے تمام سرکاری دفاتر موجود تھے۔

ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) اورنگزیب خان کا کہنا تھا کہ ضلع کوہستان کے علاقے پٹان میں 'آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا ہے کیونکہ ضلعی انتظامیہ کے پاس ایک فائر ٹینڈر ہے جو اس بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے ناکافی ہے'۔

واقعے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔

پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے قریبی اضلاع سے مدد طلب کی گئی ہے اور اس حوالے سے دیگر علاقوں سے فائر بریگیڈ کا عملہ گاڑیوں کے ہمراہ روانہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پٹان ضلع کوہستان کا سب سے زیادہ گنجان آباد علاقہ ہے، اس وجہ سے متاثرہ عمارت کے قریب موجود رہائش پذیر افراد کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، جیسا کہ آتشزدگی نے اطراف کے متعدد مکانات اور دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے فرنٹیئر ورک آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے یونٹ نے بھی مدد فراہم کی۔

مقامی پولیس کے علاوہ علاقے میں مردم شماری کیلئے موجود فوجی اہلکاروں نے ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا۔

ایک مقامی فرد گل شہزادہ کا کہنا تھا کہ ابتدا میں آگ عدالت کی عمارت کو لگی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔

یاد رہے کہ پٹان ضلع کوہستان کا لوئر ہیڈکوارٹر ہے اور یہاں متعدد سرکاری دفاتر موجود ہیں، متاثرہ مقام پر ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ جنگی حیات اور مقامی پولیس کے دفاتر موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 3 مئی 2025
کارٹون : 1 مئی 2025