تحریک انصاف کے جلسے میں تنبو گر گیا، 4 افراد زخمی
شانگلہ: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی تقریر کے دوران جسلہ عام کے لیے لگایا گیا تنبو شرکاء پر آگرا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
بشام سٹی کے کے ڈی پی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ ایک جلسہ عام کے دوران لگایا جانے والا تنبو شرکاء پر ہی آگرا جس کے بعد اسے ٹھیک کر لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک جیسے ہی تقریر کرنے کے لیے اسٹیج پر کھڑے ہوئے تو یہی تنبو دوبادہ گر گیا جس کے بعد اسے ایک مرتبہ پھر ٹھیک کر کے اپنی جبکہ پر کھڑا کر دیا گیا لیکن کچھ ہی دیر میں یہ تنبو دوبارہ گر گیا۔
مزید پڑھیں: مشعال قتل کیس:سپریم کورٹ پرویزخٹک پر برہم، کمیشن کا قیام روک دیا
تنبو کے تین مرتبہ گرنے کے نتیجے میں جلسہ عام میں موجود 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں جلسہ میں موجود میڈیکل اسٹاف نے موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہاں زبردست ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ وہاں پشاور میں نہایت گرمی ہے۔
انہوں نے جسلے کی انتظامیہ سے کہا کہ اس تنبو فراہم کرنے والے شخص کو کرائے کی مد میں اس کی اجرت نہیں دی جائے اور ناقص انتظامات کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے۔
پرویز خٹک کی تقریر کے دوران شرکاء نے ’گو نواز گو‘ اور ’گو امیر مقام گو‘ کے نعرے لگائے۔