• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

چیمپیئنز ٹرافی میں نئی ٹیکنالوجیز استعمال کرنے کا اعلان

شائع May 31, 2017
فلیشنگ بیلز اور ڈرون کیمروں کے کامیاب تجربے کے بعد اب وکت کی ساخت پتہ لگانے کیلئے انفرا ریڈ کیمرے استعمال کیے جائیں گے— فائل فوٹو: رائٹرز
فلیشنگ بیلز اور ڈرون کیمروں کے کامیاب تجربے کے بعد اب وکت کی ساخت پتہ لگانے کیلئے انفرا ریڈ کیمرے استعمال کیے جائیں گے— فائل فوٹو: رائٹرز

کرکٹ اور ٹیکنالوجی کا کئی دہائیوں سے چولی دامن کا ساتھ ہے اور کل سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے کرکٹ کو جدت بخشنے کیلئے مزید نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کل سے شروع ہونے والے سال کے سب سے بڑے آئی سی سی ایونٹ میں آئی سی سی ڈرونز انفرا ریڈ کیمروں، سینسرز کے حامل بیٹ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ پورے اسٹیڈیم میں شائقین مفت وائی فائی کنکشن فراہم کرے گی۔

80 کی دہائی میں کرکٹ میں شروع ہونے والی جدت ٹی وی کیمروں، تھرڈ امپائر، اسنیکو، ہاٹ اسپاٹ اور فلیشنگ بیلز کے ساتھ اب ایک نئے عہد میں داخل ہونے جا رہی ہے جہاں اب شائقین اور ٹیموں کو وکٹ کا اندرونی احوال بھی بتایا جا سکے گا۔

آئی سی سی نے نئی ٹیکنالوجی ز متعارف کرانے کیلئے دنیا کی صف اول کی کمپنی انٹیل کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کی بدولت ڈرون انفرا ریڈ کیمروں کی مدد سے وکٹ کے اندر موجود نمی، گھاس کی کثافت، ٹرن سمیت تمام تر احوال بتایا جا سکے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے بلوں کے ہینڈل کے ساتھ سینسر لگائے جائیں گے جس کی بدولت پتہ لگایا جا سکے گا کہ وہ اپنے بلے کا کس طرح سے اور کیسے استعمال کر رہا ہے۔

اب تک چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کے کم از کم چھ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے دوران بیٹ سینسرز کے استعمال پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کی بدولت بیٹ کی اسپیڈ، کھلاڑی کی قوت سمیت دیگر چیزوں کا بلو ٹوتھ کی مدد سے مشاہدہ کیا جا سکے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ شائقین کی تفریح کا خیال رکھتے ہوئے انٹیل کے تعاون سے آئی سی سی ایونٹ میں پہلی مرتبہ گراؤنڈ میں موجود تمام شائقین کو مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024