• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

کرس ووکس انجرڈ، چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

شائع June 1, 2017
کرس ووکس میچ میں صرف دو اوورز کر سکے— فوٹو: رائٹرز
کرس ووکس میچ میں صرف دو اوورز کر سکے— فوٹو: رائٹرز

چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز کے ساتھ ہی انگلش ٹیم انجری مسائل سے دوچار ہو گئی ہے اور انگلش فاسٹ باؤلر انجری کے سبب شاید ایونٹ کے بقیہ میچز میں حصہ نہ لے سکیں۔

اوول میں کھیلے جا رہے چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف کرس ووکس نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا اوور میڈان کرایا لیکن پھر دوسرے اوور میں وہ انجری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

اس کے بعد وہ دوبارہ باؤلنگ کیلئے نہ آ سکے اور انگلش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ ان کی الٹی ٹانگ میں کھنچاؤ کا مسئلہ ہے جس کے سبب وہ مزید باؤلنگ کر سکیں گے۔

کرس ووکس ایونٹ سے قبل بھی انجری مسائل سے دوچار تھے لیکن انہوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرتے ہوئے خود کو چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کا اہل ثابت کیا۔

تاحال یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ کرس ووکس انجری کے بعد بقیہ ٹورنامنت میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں لیکن سابق انگلش فاسٹ باؤلر ڈیرن گف نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ کرس ووکس کو ممکنہ طور پر اس انجری سے بحالی میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی ٹیم چھ جون کو نیوزی لینڈ اور دس جون کو روایتی حریف آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024