• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شائع June 2, 2017

برمنگھم: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت اسٹیو اسمتھ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، موائسس ہینریکس، گلین میکس ویل، ٹریوس ہیڈ، میتھیو ویڈ، جان ہیسٹنگ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت نوجوان کھلاڑی کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، لک رونچی، روس ٹیلر، نیل بروم، جیمز نیشام، کورے اینڈرسن، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ایڈم ملن اور ٹرنٹ بولٹ شامل ہیں۔

گذشتہ روز بنگلہ دیش اور میزبان انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں میزبان ٹیم نے بہترین بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت بنگلہ دیش کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ 133 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر انگلینڈ کے جو روٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024