• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

ہیزل وُڈ نے میک گرا اور آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

شائع June 2, 2017 اپ ڈیٹ June 4, 2017
ہیزل وڈ نے میچ میں 52 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: رائٹرز
ہیزل وڈ نے میچ میں 52 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: رائٹرز

آسٹریلین فاسٹ باؤلر جوز ہیزل وڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلین میک گرا اور شاہد آفریدی کو چیمپیئنز ٹرافی کے ریکارڈ سے محروم کردیا۔

برمنگھم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن کی سنچری کی بدولت بڑے ہدف کی جانب گامزن تھی کہ جوش ہیزل وڈ باؤلنگ کیلئے دوبارہ متعارف کرائے گئے جنہوں نے بہترین اسپیل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ بیٹنگ لائن کو درہم برہم کردیا۔

جوش ہیزل وڈ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بارش سے متاثرہ میچ میں آخری سات وکٹیں صرف 37 رنز کے اضافے سے گنوائیں اور پوری ٹیم 291 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلین باؤلر نے 52 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ عظیم آسٹریلین فاسٹ باؤلر گلین میک گرا کے پاس تھا جنہوں نے 2002 کے ایونٹ میں نیوزی لینڈ ہی کے خلاف 37 رنز کے عوض ہانچ وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

جوش ہیزل وڈ چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین باؤلنگ کا سری لنکن فرویز محروف کا ریکارڈ تو نہ توڑ سکے لیکن انہوں نے پاکستان کے شاہد آفریدی سے دوسری بہترین باؤلنگ کا اعزاز چھین لیا۔

شاہد آفریدی نے 2004 کے ایونٹ میں کینیا کے خلاف میچ میں 11 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ بہترین باؤلنگ کے ریکارڈ کے حامل محروف نے 2006 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 14 رنز دے کر چھ وکٹیں لی تھیں اور ان کا یہ ریکارڈ اب بھی قائم و دائم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024