• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm

پاناما کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، اسٹاک ایکسچینج میں مندی

شائع July 28, 2017

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے اور ان کے مستعفی ہونے کی خبروں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی۔

سپریم کورٹ کے ٖفیصلے سے قبل غیر یقینی سیاسی صورت حال کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1134 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45000 پوائنٹس سے نیچے آگیا تاہم کاروبار کے پہلے حصے کے اختتام پر اس میں استحکام آیا۔

بعد ازاں اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس 45141 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ بروز جمعہ (28 جولائی) کو سنایا جس میں بینچ کے سربراہ جسٹس سعید کھوسہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا جبکہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا

دوسری جانب عدالت عظمیٰ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو 6 ہفتے میں جے آئی ٹی رپورٹ پر نواز شریف کے خلاف ریفرنس داخل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

عدالتی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 30 ستمبر 2024
کارٹون : 28 ستمبر 2024