• KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am
  • KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am

ورلڈ الیون سے سیریز، آئی سی سی کا سیکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا

شائع September 4, 2017

آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون کے تاریخی دورہ پاکستان سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سیکیورٹی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے جہاں وہ آئندہ چند دن میں میچز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی سیکیورٹی کے معائنہ کے لئے آئی سی سی کی دو رکنی سیکیورٹی ٹیم آج لاہور پہنچ گئی۔

دورے کے دوران سیکیورٹی ٹیم قذافی اسٹیڈیم کے روٹ اور کھلاڑیوں کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کا جائزہ لےگی جبکہ سیکیورٹی ٹیم کو سیف سٹی ہیڈ آفس کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی آئی سی سی کی ٹیم کو سیکیورٹی اقدامات پر خصوصی بریفنگ دیں گے۔

فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت اسٹارز سے سجی ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان 12، 13 اور 15 ستمبر کو تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

ادھر ورلڈ الیون سے سیریز کے ٹکٹوں کی بڑے پیمانے پر آن لائن فروخت اری ہے اور تینوں میچز کے جنرل اسٹینڈز کے تمام آن لائن ٹکٹس فروخت ہو گئے۔

پی سی بی نے آزادی کپ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت یکم ستمبر کو شروع کی تھی اور صرف چار دن میں ہی تینوں میچز کے جنرل اسٹینڈ کے پانچ سو روپے والے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے۔

میچز کے پریمیئم، فرسٹ کلاس، وی آئی پی اور وی وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی فروخت بھی انتہائی تیزی سے جاری ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میچز کے ٹکٹ پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر فروخت کی جائے گی۔

آن لائن کےعلاوہ دو دن بعد قذافی اسٹیڈیم اور لاہور کے دیگر مقامات پر بھی میچز کے ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024