• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 7 پوائنٹس اضافے پر بند

شائع October 5, 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز ملاجلا رجحان رہا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 7 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 468 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ سرمایہ میں 3 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 37 کروڑ روپے کی کمی رہی۔

اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 4 کروڑ 17 لاکھ حصص کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ’کے ایس سی آل شیئر انڈیکس‘ میں 8 پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی۔

مجموعی طور پر 15 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 8 ارب 2 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مزید پڑھیں: غیر یقینی سیاسی صورتحال:100 انڈیکس میں مزید 655 پوائنٹس کی کمی

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 383 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 154 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 210 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 20 لاکھ شیئرز رہا، چکوال اسپیننگ کے 75 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، بینک آف پنجاب کے 74 لاکھ، ورلڈ کال ٹیلی کام کے 71 لاکھ اور سوئی سدرن گیس کے 64 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 98 ارب روپے سے بڑھ کر 85 کھرب 2 ارب روپے ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024