• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

محمد عامر کو انجری: سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

شائع October 8, 2017 اپ ڈیٹ October 9, 2017
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر پنڈلی میں تکلیف کے باعث سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے دوران پاکستانی ٹیم کو اس وقت دھچکا لگا جب فاسٹ باؤلر محمد عامر انجری کے باعث کھیل کو جاری نہ رکھ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے اور ان کی جگہ عثمان صلاح الدین فیلڈنگ کے لیے میدان میں آئے۔

محمد عامر کو پنڈلی میں شکایت کے باعث ایم آر آئی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایم آر آئی اسکین کے بعد ڈاکٹرز نے فاسٹ باؤلر کو دو سے تین تک ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔

انجری کے باعث محمد عامر میچ کی دوسری اننگز میں ٹیم کو باؤلنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم وہ ضرورت پڑنے پر بیٹنگ کریں گے۔

محمد عامر انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں اور ان کے متبادل کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024