• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

'آرٹی فیشل انٹیلی جنس انسانوں کا خاتمہ کردے گی'

شائع November 3, 2017
اسٹیفن ہاکنگ — اے ایف پی فائل فوٹو
اسٹیفن ہاکنگ — اے ایف پی فائل فوٹو

معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) مستقبل میں انسانوں کی جگہ لے، لے گی۔

ایک انٹرویو کے دوران دنیا کے معروف ترین سائنسدان نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کبھی کوئی شخص ایسا مصنوعی ذہانت پر مشتمل پروگرام تیار کرے گا جو کہ خود کو بہتر کرتا چلاجائے گا اور بتدریج انسانوں پر حکمرانی حاصل کرلے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کا نتیجہ زندگی کی نئی قسم کی شکل میں نکلے گا۔

مزید پڑھیں : مصنوعی ذہانت انقلابِ ثانی یا مکمل تباہی؟

ان کے بقول ' مجھے ڈر ہے کہ اے آئی انسانوں کی جگہ سنبھال لے گی، اگر لوگ کمپیوٹر وائرسز تیار کرسکتے ہیں، تو کبھی کوئی ایسا اے آئی بھی ڈیزائن کرلے گا جو کہ خود کو بہتر اور اپنی تعداد بڑھانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا، زندگی کی یہ قسم انسانوں کا خاتمہ کردے گی'۔

یہ پہلی بار نہیں کہ اسٹیفن ہاکنگ نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے حوالے سے ایسے خدشات کا اظہار کیا ہو۔

رواں سال کے شروع میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ٹیکنالوجی پر کنٹرول کرنا چاہئے تاکہ انسانی نسل کو ختم ہونے سے بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹیفن ہاکنگ کا ڈپریشن کے شکار افراد کو دلچسپ مشورہ

ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کو اپنی نسل کو لاحق خطرات کو فوری طور پر پہچاننا چاہئے۔

اس سے قبل 2015 میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اے آئی پروگرامز اتنے طاقتور ہوسکتے ہیں کہ غیر دانستہ طور پر انسانوں کو ختم کرسکتے ہیں۔

اسپیس شپ اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک بھی اسی طرح کے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں اور وہ اس طرح کی ڈیجیٹل سپر ذہانت کو تشکیل دینے کے مخالفین میں شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں : اسٹیفن ہاکنگ کے لیے زندگی کی سب سے بڑی مسٹری

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024