• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی ایس ایل فائنل: میچ کا ٹرننگ پوائنٹ

شائع March 26, 2018 اپ ڈیٹ March 29, 2018
—فوٹو:پی ایس ایل ٹویٹر
—فوٹو:پی ایس ایل ٹویٹر

نیشنل اسٹیدیم کراچی میں 9 برس کے طویل صبر آزما دور کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کے ستاروں کی آمد ہوئی اورپاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن کا فائنل کھیلا گیا جو ایک کیچ کے گرنے سے مکمل طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جھولی میں آگرا۔

پی ایس ایل کے فائنل سے قبل ایک زبردست مقابلے کی توقع کی جارہی تھی جہاں پشاور زلمی کے ان فارم بلے باز کامران اکمل اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونچی ایک دوسرے پر بازی لینے کے لیے تیار تھے۔

پشاور زلمی کے لیے اس وقت دھچکا لگا جب کامران اکمل صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ایک بڑے اسکور کی توقعات دم توڑ نے لگیں جس پر دیگر بلےبازوں نے اوپر تلے آؤٹ ہوکر مہر ثبت کردی تھی تاہم وہاب ریاض نے آخری اوورز میں اچھی کارکردگی دکھا کر میچ کو دلچسپ بنانے کی مقدور بھر کوشش کی۔

پشاور زلمی کی ہار کے لیے ثآقب لکھنوی کا یہ شعر کافی ہوگا۔

باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے

جی! ہاں پشاور زلمی کی ہار اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت سے قبل میچ میں ایک ایسا لمحہ آیا تھا جہاں بازی پشاور کے پلڑے میں جارہی تھی تو کامران اکمل کے ہاتھ موقع کا ساتھ نہ دے سکے اور آصف علی کا کیچ کاہلی سے گرادیا تو آصف نے اس کا جواب بے رحمی سے دے دیا۔

حسن علی نے میچ کے 14 ویں اوور میں جارحانہ انداز میں کھیلنے والے سمت پٹیل اور شاداب خان کو آؤٹ کیا تو اسلام آباد کی 6 وکٹیں 116 رنز پر گر گئیں تھیں اور یہ لمحہ پشاور زلمی کے لیے نہایت اہم تھا۔

یہ بھی پڑھیں:زلمی کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ دوبارہ پی ایس ایل چیمپیئن

اگلے اوور میں عمید آصف نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور چوتھی گیند پر جب آصف علی نے اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تو کامران اکمل کے پاس کیچ کرکے اسلام آباد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا موقع ملا تھا لیکن وہ کیچ کرنے میں ناکام رہے اس وقت آصف علی صرف 6 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

آصف علی کا وہ کیچ جس کو کامران اکمل نے گرادیا وہ پشاور زلمی کے لیے مہنگا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے سود مند ثابت ہوا جب انھوں نے 16 ویں اوور میں حسن علی کی تین گیندوں پر مسلسل تین چھکے مار کر ٹیم کو چمپیئن بنانے کی راہ صاف کردی۔

آصف علی نے اس اوور میں صرف چار گیندوں میں 19 رنز بٹورے اور ٹیم کو دوسری مرتبہ پی ایس ایل کا چمپیئن بنادیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی ایک مرتبہ پھر اپنے نام کرلی اور پی ایس ایل کی دوسری مرتبہ چمپیئن بننے والی واحد ٹیم بن گئی۔

مبارک! اسلام آباد یونائیٹڈ

تبصرے (3) بند ہیں

suhail Mar 26, 2018 03:16am
Both teams played well and can win the tournament but well played Islamabad united for winning it.
Tipu Mar 26, 2018 08:04am
Kamran Akmal has done his majic again, for what he is famous.
فہیم احمد خان Mar 26, 2018 10:32am
آصف کے کیچ ڈراپ کے وقت صفر رنز تھے، وہ پہلی بال تھی جہ انھوں نے فیس کی

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024