• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

فیس بک نے پرائیویسی فیچرز کو آسان اور بہتر کردیا

شائع March 28, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ کو 2 ہفتے پہلے فیس بک پرائیویسی کی کوئی پروا نہیں تھی تو اب آپ کو کرنی چاہئے، کم از کم مارک زکربرگ کی کمپنی کی تو یہی خواہش ہے۔

دنیا کی سب سے مقبول سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو چند روز پہلے برطانوی کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کی جانب سے 5 کروڑ فیس بک صارفین کے ڈیٹا کو امریکی انتخابات کے لیے استعمال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد مارک زکربرگ نے معذرت کی جبکہ کمپنی کے خلاف مختلف ممالک میں تحقیقات بھی شروع ہوگئی۔

مزید پڑھیں : صارفین کا ڈیٹا غلط استعمال ہونے پر فیس بک کے خلاف تحقیقات

اب لگ بھگ 2 ہفتے بعد فیس بک نے ایک اور قدم پر عملدرآمد کرتے ہوئے اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اسے صارفین کی پرائیویسی کی فکر ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس نے صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں بلکہ یہ معاملہ لوگوں کے ہاتھ میں دے دیا ہے، یعنی ٹائم لائن یا پروفائل سے کچھ بھی ڈیلیٹ کرنے سے لے کر اشتہارات کی روک تھام تک۔

معلومات تک رسائی

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

یہ فیس بک کی جانب سے کافی اہم فیچر ہے جس کی مدد سے صارف اپنی پسند کا فیس بک ڈیٹا ڈاﺅن لوڈ کرسکیں گے بلکہ اس کا انتخاب خود کرسکیں گے۔ اس سے پہلے سب کچھ ایک ہی زپ فائل میں بھرجاتا تھا اور صارفین کو کسی مخصوص ڈیٹا کو منتخب کرنے کا موقع نہیں ملتا تھا۔

اپنی تفصیلات ڈاﺅن لوڈ کریں

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

موبائل ڈیوائسز میں فیس بک ایپ کی سیٹنگ کے تمام مینیوز کے بارے میں وضاحت دی جائے گی جبکہ تمام سیٹنگز اب ایک ہی جگہ قابل رسائی ہوگی، اس سے پہلے 20 مختلف جگہوں پر جانا پڑتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک اینڈرائیڈ صارفین کا کال ڈیٹا اکھٹا کرنے میں مصروف

موجودہ اور حالیہ ری ڈیزائن سیٹنگز

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

پرائیویسی شارت کٹ پیج کو فیس بک نے زیادہ بہتر کردیا ہے جہاں دیکھ کر صارف جان سکتا ہے کہ کونسا آپشن کس کام آئے گا، اسی طرح سیٹنگز کو سیکیورٹی، ذاتی معلومات، جو اشتہارات آپ دیکھ سکیں اور منیجمنٹ میں تقسیم کردیا ہے۔

پرائیویسی شارٹ کٹس

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک کے مطابق ان میں سے بیشتر تبدیلیوں کا اطلاق مستقبل قریب میں ہونا تھا مگر حالیہ اسکینڈل کے بعد اس بہتری کو اولین ترجیح دی گئی۔

ان اعلان کردہ پرائیویسی فیچرز کو آنے والے ہفتوں تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایاجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024