• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

’25 جولائی نفرت اور تعصب کی سیاست سے چھٹکارے کا دن ہے‘

شائع July 24, 2018

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) خواتین ونگ کی رہنما ثناء درانی نے صوبے کی 18 لاکھ خواتین ووٹرز پر زور دیا ہے وہ 25 جولائی کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور ایسے رہنماؤں کو منتخب کریں جو آپ کے حقوق کا تحفظ کرسکیں۔

بی اے پی کی ایک اور رہنما بشریٰ رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا 25 جولائی وہ دن ہے جب صوبہ فرقہ واریت، نفرت اور تعصب کی سیاست سے چھٹکارا حاصل کرے گا اور امید ہے کہ خواتین اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بی اے پی کا انتخاب کریں گی۔

مزید پڑھیں: ’بی اے پی اقتدار میں آکر بلوچستان کے تمام مسائل حل کرے گی‘

انہوں نے خواتین سے مطالبہ کیا کہ وہ 25 جولائی کو گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں کیونکہ بی اے پی خواتین کے درمیان احساس محرومی کا خاتمہ چاہتی ہے۔

ثناء درانی کا کہنا تھا کہ ایک ترقی یافتہ، دوستانہ اور مہذب معاشرے کا قیام طویل عرصے سے بلوچستان کی خواتین خواہش رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر معاشرے میں چیلنجز اور کمزوریاں موجود ہوتی ہیں لیکن اسی کے مطابق حالات کی تبدیلی کے اپنے خیالات کو تبدیل کرتے ہیں۔

اس موقع پر بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ خواتین ملک کی آبادی کا نصف حصہ ہے، لہٰذا انتخابات میں ان کی مکمل شرکت کا ساتھ ترقی لائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان عوامی پارٹی کا بھی الیکشن میں تاخیر کا مطالبہ

رہنما بی اے پی کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سماجی اور سیاسی سرگرمیوں میں خواتین کی نمائندگی یقینی بنائیں اور ان کے حق کے لیے بھی آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں خواتین کو ان کے انتخابی حقوق سے محروم کیا گیا لیکن اب 18 لاکھ خواتین ووٹرز اپنے ووٹ کی طاقت کا احساس کریں اور ووٹ ڈال کر اپنا قومی فریضہ مکمل کریں۔


یہ خبر 24 جولائی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024