• KHI: Asr 4:48pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:18pm Maghrib 6:00pm
  • ISB: Asr 4:22pm Maghrib 6:06pm
  • KHI: Asr 4:48pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:18pm Maghrib 6:00pm
  • ISB: Asr 4:22pm Maghrib 6:06pm
Live Election 2018

تحریک انصاف سے اتحاد میں برکت ہے، چوہدری پرویز الٰہی

شائع September 4, 2018

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے نائب صدر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ انہیں اللہ کی ذات سے امید ہے کہ عارف علوی صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوں گے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری پوریز الٰہی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کا اتحاد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے اور اس میں برکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی طرح کے فارورڈ بلاک بنانے کے حق میں نہیں اور نہ اس طرح کی صورتحال پیدا کی جائے گی۔

پنجاب کی صورت حال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے دورِ اقتدار میں صوبے کا نظام برباد ہوا، عوام پر ظلم ہوا، ہسپتالوں اور اسکولوں میں بہتری نہیں آئی۔

رپورٹ: جاوید حسین

متعلقہ خبر پڑھیں:

- پاکستان کے 13ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ جاری

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024