• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

تمیم انجری کا شکار ہو کر ایشیا کپ سے باہر

شائع September 15, 2018 اپ ڈیٹ September 18, 2018

ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں ہی بنگلہ دیش کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اوپننگ بلے باز تمیم اقبال کلائی کی انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف دبئی میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے ہی اوور میں تمیم اقبال نے سورنگا لکمل کی گیند کو پُل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور گیند سیدھی ان کی کلائی پر جا لگی۔

تین گیندوں پر 2 رنز بنانے والے بلے باز نے فوری طور پر فزیوتھراپسٹ کی جانب اشارہ کیا اور انہیں میدان سے باہر لے جا کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال میں کیے گئے ایکسرے کے دوران ان کی الٹی کلائی کے ساتھ ساتھ شہادت کی انگلی میں فریکچر کی نشاندہی ہوئی اور وہ آئندہ 6 ہفتوں تک کرکٹ کے میدانوں سے دور رہیں گے۔

مزید پڑھیں: تاریخ کا مشکل ترین ایشیا کپ؟

اوپننگ بلے باز کل واپس بنگلہ دیش چلے جائیں گے اور ان کی جگہ متبادل بلے باز نظم الحسین شانتو کو افغانستان کے خلاف میچ میں کھلائے جانے کا امکان ہے حالانکہ ان دنوں وہ بھی انگلی کی انجری کا شکار ہیں۔

تمیم اقبال کا جرات مندانہ اقدام

تاہم اوپننگ بیٹسمین نے حیران کن حد تک بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجری کے باوجود ضرورت پڑنے پر دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آ گئے۔

فریکچر کے باوجود تمیم نے ایک گیند کا سامنا بھی کیا اور ایک ہاتھ سے بیٹنگ کی جس کی بدولت بنگلہ دیش نے دسویں وکٹ میں 32 رنز جوڑے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پہلے سے انجری کا شکار ہیں اور انہوں نے خود کہا تھا کہ وہ صرف 20سے 30فیصد تک فٹ ہیں اور اب تمیم کی انجری سے بنگلہ دیش کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Aqsa Javaid Sep 16, 2018 12:57pm
Get Well Soon

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024