• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاکستانی کھلاڑیوں کو افغان پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک دیا گیا

شائع September 25, 2018 اپ ڈیٹ September 28, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو رواں سال ہونے والی افغان پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے اور صرف ریٹائر ہونے والے کھلاڑی ہی پڑوسی ملک کی لیگ میں شرکت کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال ہونے والی افغان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جس پر کھلاڑیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ صرف ریٹائر کھلاڑی ہی پڑوسی ملک کی لیگ میں شرکت کر سکیں گے اور سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح 'تُکا' قرار

لیگ کے لیے اجازت نہ ملنے پر کھلاڑیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ لیگ نہ کھیلنے سے ان کا مالی نقصان ہو گا لہٰذا بورڈ اس صورتحال پر غور کرے۔

متاثرہ کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے رابطہ کرکے لیگ کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے تاہم فی الحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ افغان پریمیئر لیگ آئندہ ماہ پانچ اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو گی اور پاکستان کے محمد عرفان، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور کامران اکمل نے لیگ سے معاہدہ کیا ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024