• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

5 کروڑ فیس بک صارفین کو ہیکرز سے خطرہ لاحق

شائع September 28, 2018
یہ بگ فیس بک سائٹ کے ' View as ' کا حصہ تھا — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بگ فیس بک سائٹ کے ' View as ' کا حصہ تھا — شٹر اسٹاک فوٹو

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ویب سائٹ میں ایک سیکیورٹی خامی کے باعث 5 کروڑ سے زائد صارفین کے اکاﺅنٹس کو ہیکرز سے خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

جمعے کو ایک بلاگ پوسٹ میں فیس بک کی جانب سے بتایا گیا کہ رواں ہفتے کے شروع میں اس نے ایک بگ دریافت کیا تھا۔

یہ بگ فیس بک سائٹ کے ' View as ' کا حصہ تھا جس میں صارفین اپنی پروفائل کو کسی دوسرے کی نظر سے دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں

فیس بک نے فی الحال اس فیچر کو سوئچ آف کردیا ہے جبکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

اس بگ کے نتیجے میں ہیکرز کو صارفین کے اکاﺅنٹس کے ایسسز ٹوکن حاصل کرنے کا موقع ملا، جو کہ کسی صارف کو اپنا یوزرنیم اور پاس ورڈ درج کرنے پر لاگ ان رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

چوری شدہ ٹوکنز سے اب ہیکرز ان اکاﺅنٹس کو کسی بھی وقت ہیک کرسکتے ہیں۔

فیس بک کے مطابق تمام متاثرہ صارفین کے ایسسز ٹوکنز کو ری سیٹ کردیا گیا ہے جبکہ اضافی 4 کروڑ اکاﺅنٹس کو بھی خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

متاثرہ صارفین ہوسکتا ہے کہ اپنے اکاﺅنٹ سے لاگ آﺅٹ ہوگئے ہوں، جنھیں دوبارہ لاگ ان پر اس بارے میں نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہونے کو کیسے پکڑیں؟

فیس بک کے پراڈکٹ منیجمنٹ کے نائب صدر گائے روزن نے بتایا کہ ہم ابھی تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ متاثرہ اکاﺅنٹس کا غلط استعمال ہوا یا نہیں، یا صارفین کی معلومات تک ہیکرز نے رسائی تو نہیں کی، ہم ابھی یہ بھی نہیں جانتے کہ ان حملوں کے پیچھے کون ہے یا کہاں سے ہورہے ہیں'۔

بلاگ میں بتایا گیا کہ فیس بک نے اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا ہے، اگر ہمیں مزید متاثرہ اکاﺅنٹس کے بارے میں علم ہوا تو فوری طور پر ان کے ایسسز ٹوکنز کو ری سیٹ کیا جائے گا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ صارفین کو اپنے پاس ورڈز بدلنے کی ضرورت نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024