• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

عالمی کپ 2019 کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی

شائع October 3, 2018 اپ ڈیٹ December 20, 2018
پاکستانی کرکٹر محمد عرفان عالمی کپ 2019 کی ٹرافی کے ہمراہ موجود ہیں— فوٹو: اے پی
پاکستانی کرکٹر محمد عرفان عالمی کپ 2019 کی ٹرافی کے ہمراہ موجود ہیں— فوٹو: اے پی

ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی اپنے دورے پر آج لاہور پہنچ گئی جہاں ٹرافی کی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ہیڈ کوارٹر میں رونمائی کی گئی۔

کرکٹ مقابلوں کی سب سے بڑی ٹرافی 3 سے 13 اکتوبر تک پاکستان میں رہے گی اور لاہور میں دو روز قیام کے بعد اسے اسلام آباد اور پھر کراچی بھی لے جایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کرکٹ کی ٹرافی کے طویل ترین سفر کا شیڈول جاری

ٹرافی اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں آج لاہور پہنچی تو طویل القامت پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے اسے تھامنے کا اعزاز حاصل کیا اور لاہور کی سیر کرائی۔

عالمی کپ کی ٹرافی کو خصوصی طور پر تیار کردہ ایک کھلی بس میں لاہور شہر کی سیرا کرائی گئی جس کے بعد اس کا 1992 کی ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ کیا گیا۔

ٹرافی کو چیئرنگ کراس، بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان جیسے لاہور کے اہم و تاریخی مقامات پر لے جایا گیا۔

بعدازاں ٹرافی کی پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں میڈیا کے سامنے رونمائی کی گئی۔

عالمی کپ کی ٹرافی نے سفر کا آغاز رواں سال 28 اگست کو دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر دفتر سے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹارک اور سڈل نے پاکستان کے سب سے اہم بلے باز کا نام بتا دیا

اس مرتبہ ورلڈ کپ کی ٹرافی کا 21 ملکوں اور 60 شہروں کا طویل ترین دورہ ہوگا۔

عالمی کپ کا انعقاد آئندہ سال 30 مئی سے انگلینڈ میں ہوگا اور 14جولائی کو ہونے والے فائنل کی فاتح ٹیم نئے عالمی چیمپیئن کا تاج سر پر سجاتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Oct 03, 2018 09:23pm
iesay Peshawar aur quetta bhiee ley jana chahyeh......

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024