• KHI: Asr 4:48pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:18pm Maghrib 6:00pm
  • ISB: Asr 4:22pm Maghrib 6:06pm
  • KHI: Asr 4:48pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:18pm Maghrib 6:00pm
  • ISB: Asr 4:22pm Maghrib 6:06pm
Live Election 2018

ضمنی انتخاب کا نتیجہ منظور ہوگا، الیاس بلور

شائع October 14, 2018

عوامی نیشل پارٹی کے رہنما الیاس بلور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی بہت ساری کوتاہیاں ہیں لیکن نتیجے جوبھی آئے ہمیں منظور ہوگا۔

پشاور میں کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیاس بلور نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں سے فارم 45 حاصل کریں گے اور دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بہت کوتاہیاں کی ہیں، جوگیوارڑ اسکول میں خواتین کے لیے تیسری منزل میں پولنگ بوتھ بنایا گیا، پولنگ کا عمل سست ہے اس لیے مطمئن نہیں ہوں۔

الیاس بلور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی ہمارے ساتھ ہیں اور الیکشن مہم میں تعاون کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین گھروں سے نہیں نکلتیں اسی لیے ثمر ہارون بلور نے بھی اس وجہ سے مہم نہیں چلائی۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024