• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پاکستان نے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

شائع November 27, 2018
پاکستان تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے اسکواڈ میں کوئی بھی تبدیلی نہیں— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے اسکواڈ میں کوئی بھی تبدیلی نہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے بھی 15رکنی اسکواڈ برقرار رکھا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد 15رکنی اسکواڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: یاسر شاہ نے 14وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، امام الحق، محمد حفیظ، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، سعد علی، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور میر حمزہ۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں یاسر شاہ کی 14وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے اننگز میں 16رنز سے فتح اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دے دی

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور آخری ٹیسٹ میچ 3دسمبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024