• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

کیا آپ دلیہ کھانے کے طبی فوائد سے واقف ہیں؟

شائع February 23, 2019 اپ ڈیٹ February 24, 2019

ماہرین کے مطابق اناج ایک ایسی جادوئی غزاء ہے جو وٹامنز، معدنیات، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے۔ اسی لیے اناج کو صحت کے لیے ایک خزانہ سمجھا جاتا ہے۔

نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہر روز دلیہ کا ایک چھوٹا پیالہ کھانا لمبی اورصحت مند زندگی کی کلید بن سکتا ہے۔

دلیے کو برسوں سے ایک غذائیت بخش ناشتہ خیال کیا جاتا ہے جو ریشہ دار غذا ہے جس سے دیر تک بھوک نہیں لگتی ہے اور آپ بہتر محسوس کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ کھلاڑی اور ڈائیٹنگ کرنے والے افراد صبح کے ناشتے میں دلیے کا انتخاب کرتے ہیں۔

دلیہ بہت سی غذائی ہدایات میں بڑے پیمانے پر شامل ہے کیونکہ یہ زنک، تانبا، میگنیشیئم، آئرن اور تھائیم پر مشتمل ہوتا ہے۔

صرف ناشتے میں ہی نہیں بلکہ دن کے کسی بھی حصے میں دلیہ کھانا آپ کو یکساں فوائد فراہم کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025