• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: افتتاحی تقریب کی تصویری جھلکیاں

شائع May 30, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی افتتاحی تقریب برطانیہ کے بکنگھم پیلس میں منعقد ہوئی جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عالمی مقابلے کی افتتاحی تقریب کو 'اوپننگ پارٹی' کا نام دیا گیا تھا اور ملکہ برطانیہ نے تقریب کی صدارت کی۔

افتتاحی تقریب سے قبل ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ملکہ برطانیہ ایلزبتھ سے ملاقات کی اور تصاویر بھی بنوائیں، جہاں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اپنے قومی لباس میں بکنگھم پیلس میں اس تقریب میں شریک ہوئے۔

اوپننگ پارٹی میں کرکٹ 60 سیکنڈز چیلنج میچ میں عالمی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے اظہر علی کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کی۔

ویسٹ انڈیز نے سر ویوین رچرڈز کی قیادت میں 47 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے انیل کمبلے اور بولی ووڈ اسٹار فرحان اختر نے نمائندگی کی اور 19 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیلا جے وردھنے اور بنگلہ دیش کی نمائندگی عبدالرزاق کے ہمراہ خاتون اداکارہ نے کی، آسٹریلیا نے بریٹ لی کی قیادت میں 69 رنز بنائے۔

جیمز فرینکلن نے نیوزی لینڈ کے لیے 32 رنز بنائے، کیلس نے جنوبی افریقہ کے لیے 48 رنز بنائے اور انگلینڈ نے کیون پیٹرسن کی قیادت میں 74 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے 60 سیکنڈز چیلنج میچ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

ورلڈ کپ کا آغاز آج (30 مئی) کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے ہوگا جو اوول میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد 31 مئی کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ملکہ الزبتھ سے ملاقات کی — فوٹو: اے پی

گلوکارہ  لورین اور برطانوی بینڈ روڈی منٹل نے شائقین کو محظوظ کیا — فوٹو: آئی سی سی

افتتاحی تقریب میں آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیکل کلارک نے بھی شرکت کی — فوٹو: آئی سی سی

تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی — فوٹو بشکریہ ورلڈ کپ ٹوئٹر

اوپننگ پارٹی میں ملالہ یوسفزئی نے پاکستان کی نمائندگی کی — فوٹو: آئی سی سی

ورلڈ کپ ٹیموں کے کپتانوں سے شہزادہ ہیری نے بھی ملاقات کی — فوٹو: اے پی

ورلڈ کپ 2019 کی اوپننگ پارٹی بکنگھم پیلس میں منعقد ہوئی — فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور ملالہ یوسف زئی نے 60 سیکنڈز میں 38 رنز بنائے — فوٹو: آئی سی سی

ملکہ برطانیہ کے ہمراہ شاہی خاندان کے دیگر افراد نے اوپننگ پارٹی میں شرکت کی — فوٹو بشکریہ دی رائل فیملی

ملالہ یوسفزئی نے پاکستان جبکہ اداکار فرحان اختر نے بھارت کی نمائندگی کی — فوٹو: اے پی

پہلے میچ سے قبل ہی شائقین کرکٹ میگا ایونٹ کے لیے پرجوش دکھائی دیے — فوٹو بشکریہ ورلڈ کپ ٹوئٹر

ویسٹ انڈیز نے سر ویوین رچرڈز کی قیادت میں 47 رنز بنائے— فوٹو: آئی سی سی

بھارت کی جانب سے انیل کمبلے اور بولی ووڈ اسٹار فرحان اختر نے نمائندگی کی  —  فوٹو: آئی سی سی

آسٹریلیا نے بریٹ لی کی قیادت میں 69 رنز بنائے — فوٹو: آئی سی سی

مہیلا جے وردھنے نے سری لنکا کی نمائندگی کی — فوٹو: آئی سی سی

ورلڈ کپ 2019 کی اوپننگ پارٹی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی — فوٹو بشکریہ ورلڈ کپ ٹوئٹر

انگلینڈ نے کیون پیٹرسن کی قیادت میں 74 رنز بنائے — فوٹو: آئی سی سی

بنگلہ دیش کی نمائندگی عبدالرزاق کے ہمراہ خاتون اداکارہ نے کی—  فوٹو: آئی سی سی

اوپننگ پارٹی میں ورلڈ کپ ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی — فوٹو بشکریہ ورلڈ کپ ٹوئٹر

تبصرے (1) بند ہیں

Chacha May 31, 2019 09:53am
Malala the best choice