• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
KandNs Publishing Partner

باکسر عامر خان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیے

شائع June 17, 2019 اپ ڈیٹ June 20, 2019
محمد عامر نے قومی ٹیم کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے مدد کی پیشکش کی— فائل فوٹو: اے ایف پی
محمد عامر نے قومی ٹیم کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے مدد کی پیشکش کی— فائل فوٹو: اے ایف پی

مانچسٹر: ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی پے درپے شکستوں کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی مدد کی پیشکش کردی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے اپنے پیغام میں قومی ٹیم کو مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مدد کرنا چاہوں گا۔

عامر خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو فٹ اور مضبوط رہنے کے لیے مشورہ دینا چاہوں گا اور انہیں یہ بھی بتاؤں گا کہ فوڈ، ڈائٹ اور ٹریننگ میں ڈسپلن کیسے رہا جاتا ہے۔

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ ہے مگر کھلاڑیوں اسٹیمنا اور کنڈیشن پر توجہ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024