• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
KandNs Publishing Partner

انگلینڈ کی تنزلی، بھارت ون ڈے کی عالمی نمبر1 ٹیم بن گئی

شائع June 28, 2019 اپ ڈیٹ July 1, 2019

ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی نمبر ایک بن گئی ہے اور انگلینڈ کی ٹیم تنزلی کے بعد ایک درجہ نیچے چلی گئی ہے۔

عالمی کپ میں اب تک ناقابل شکست بھارتی ٹیم کو اس کی شاندار کارکردگی اور انگلش ٹیم کی حیران کن شکستوں کا صلہ مل گیا اور بھارتی ٹیم عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر فائز ہو گئی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل عالمی نمبر ایک کے درجے پر فائز تھی لیکن ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے بعد سری لنکا اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلش ٹیم کے پوائنٹس 122ہو گئے ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

اس طرح 123 پوائنٹس کی حامل بھارتی ٹیم عالمی نمبر ایک بن گئی ہے البتہ 30جون کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں بھارت کی شکست انگلینڈ کو دوبارہ عالمی نمبر ایک بنا سکتی ہے۔

عالمی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ 114پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا 112پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، پانچویں نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کے 109 پوائنٹس ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پھر 13پوائنٹس کی وسیع خلیج ہے اور قومی ٹیم 96پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ ساتویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش کے 92پوائنٹس ہیں۔

سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024