• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
KandNs Publishing Partner

پاکستان اور بنگلہ دیشی باؤلرز نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

شائع July 6, 2019 اپ ڈیٹ July 8, 2019
پاکستان اور بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے باؤلرز نے میچ میں 13 وکٹیں لیں— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے باؤلرز نے میچ میں 13 وکٹیں لیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے تو کوالیفائی نہ کر سکیں لیکن دونوں ٹیموں کے باؤلرز نے عالمی کپ میں اپنی ٹیم کے آخری گروپ میچ میں ون ڈے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے فاسٹ باؤلرز عمدہ کھیل پیش کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 315رنز بنائے، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور ورلڈ کپ 2019 میں اپنی مجموعی وکٹوں کی تعداد 20 کرلی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن ناکامی سے دوچار ہوئی اور پوری ٹیم 221 رنز پر ڈھیر ہو کر میچ میں 94 رنز سے ناکام رہی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے 2 اور محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس طرح میچ میں مجموعی طور پر بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے باؤلرز مستفیض الرحمان، شاہین آفریدی، وہاب اور عامر نے مجموعی طور پر 13 وکٹیں حاصل کیں جو ناصرف ورلڈ کپ بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا بھی عالمی ریکارڈ ہے۔

آج تک ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے کسی بھی میچ میں الٹے ہاتھ سے گیند کرنے والے باؤلرز 13 وکٹیں نہیں لے سکے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024