• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

دھونی بھارتی فوج کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے

شائع July 25, 2019 اپ ڈیٹ July 28, 2019
دھونی کو 31 جولائی سے 15اگست تک رجمنٹ کے ہمراہ کشمیر میں تعینات کی جائے گا— فائل فوٹو: اے پی
دھونی کو 31 جولائی سے 15اگست تک رجمنٹ کے ہمراہ کشمیر میں تعینات کی جائے گا— فائل فوٹو: اے پی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کے ہمراہ ویسٹ انڈیز کا دورہ نہیں کر رہے اور وہ اس کے بجائے بھارتی فوج کے ہمراہ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں فوجی ڈیوٹی نبھاتے نظر آئیں گے۔

38سالہ مہندرا سنگھ دھونی بھارتی کی ریزرو فورس میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا عہدہ رکھتے ہیں اور وہ 106پیرا ٹی اے بٹالین کے ہمراہ ہندوستان کے زیر تسلط کشمیر کا رخ کریں گے جہاں تین دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری تحریک آزادی میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کا دھونی کے گلوز سے بھارتی فوج کا نشان ہٹانے کا مطالبہ

بھارتی فوج کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھونی کو 31 جولائی سے 15اگست تک رجمنٹ کے ہمراہ کشمیر میں تعینات کی جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دھونی گشت کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظت کی ڈیوٹی انجام دینے کے ساتھ ساتھ پوسٹ پر بھی ڈیوٹیز انجام دیں گے اور مجموعی طور پر 2 ماہ فوج کے ساتھ رہیں گے۔

ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے سابق کپتان اپنے وکٹ کیپنگ کے دستانوں پر بھارتی فوج کا نشانہ بنانے پر مشکل میں پھنس گئے تھے اور آئی سی سی کی ہدایت پر انہیں فوری طور پر وہ نشان ہٹانا پڑ گیا تھا۔

ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعددھونی پر ریٹائرمنٹ لینے کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور میگا ایونٹ میں سست رفتار بیٹنگ کی وجہ سے سابق کپتان کو تنقید کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2019ء کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں پر ایک نظر

دھونی 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے البتہ ون ڈے اور ٹی 20 کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

دورہ ویسٹ انڈیز میں بھارتی ٹیم میں دھونی کی جگہ نوجوان ریشابھ پانٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز پر تین ٹی20، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024