• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

11 پرو اور 11 پرو میکس : ایپل کے مہنگے ترین آئی فونز

شائع September 11, 2019
آئی فون سیریز کے تینوں فونز — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون سیریز کے تینوں فونز — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کی جانب سے گزشتہ شب نئے آئی فون 11، 11 پرو اور 11 پرو میکس کو متعارف کرایا گیا۔

ایپل ڈاٹ کام نے ان فونز کے تمام ورژنز کی قیمتوں کی تفصیلات اپ ڈیٹ کی ہیں۔

یہ ایپل کے مسلسل دوسرے سال متعارف ہونے والے ایسے اسمارٹ فونز ہیں جن میں 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، تاہم جیسا اکثر افراد کو معلوم ہے کہ آئی فونز میں ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں ہوتی، تو انہیں فون میں دی گئی اسٹوریج یا کلاﺅڈ اسٹوریج پر انحصار کرنا ہوتا ہے۔

واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ، ڈوئل سم (نانو سم اور ای سم)، اور ہاں پہلی بار یو ایس بی 18 واٹ چارجر اور یو ایس بی سی لائٹننگ کیبل فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے لیے دیئے گئے ہیں۔

آئی فون پرو سیریز میں گزشتتہ سال کے ایک جی بی پی ایس گیگابٹ ایل ٹی موڈیم سے زیادہ تیز 1.6 جی بی پی ایس ایل ٹی ای موڈیم دیا گیا ہے، یعنی 13 فیصد تیز۔

یعنی بہت تیز ڈاؤن لوڈ بلکہ ایک منٹ میں 7 جی بی سے زیادہ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہوگا تاہم اس کا انحصار انٹرنیٹ پرووائڈر سروس پر ہوگا۔

ان تینوں میں سب سے سستا آئی فون 11 ہے جس کی قیمت 700 ڈالرز (ایک لاکھ 9 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)سے شروع ہوتی ہے جو گزشتہ سال کے آئی فون ایکس آر سے 50 ڈالرز کم ہے۔

مگر آئی فون 11 پرو میکس اس کمپنی کا اب تک کے مہنگے ترین فونز میں سے ایک ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آئی فون 11 پرو اور 11 پرو میکس کی قیمتیں گزشتہ سال کے آئی فونز جیسی ہیں۔

آئی فون 11 پرو کا 64 جی بی اسٹوریج والا فون 999 ڈالرز (ایک لاکھ 56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا، 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1149 ڈالرز (ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے) اور 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1349 ڈالرز (2 لاکھ 11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ قیمتیں تو یہی تھیں مگر پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کے نتیجے میں اگر اسی قیمت میں اب یہ فونز ملک میں دستیاب ہوئے تو یہ پہلے کے مقابلے میں کئی گنا مہنگے ہوجائیں گے۔

جہاں تک آئی فون 11 پرو میکس کی بات ہے تو اس کا بیسک ماڈل یعنی 64 جی بی اسٹوریج والا فون 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 71 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) پر فروخت ہونا شروع ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

11 پرو میکس کا 256 جی بی اسٹوریج والا فون 1249 ڈالرز (ایک لاکھ 95 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا فون 1449 ڈالرز (2 لاکھ 26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

اور یہ تو وہ قیمتیں ہیں جو امریکا یا چند دیگر ممالک کے لیے کمپنی نے اعلان کی ہیں، پاکستان میں عام طور آئی فونز کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہی ہوتی ہیں، تو یہ حیران کن نہیں ہوگا کہ آئی فون ایکس ایس میکس کا کوئی ورژن ملک میں ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت ہو۔

یورپ میں ہی ان فونز کی قیمتیں امریکا کے مقابلے میں کافی زیادہ ہوتی ہیں جیسے برطانیہ میں میں آئی فون 11 پرو میکس کا 512 جی بی ماڈل 1853 ڈالرز میں فروخت ہوگا، جرمنی مین 1820 ڈالرز، اٹلی میں 1864 ڈالرز جبکہ ہنگری میں 1923 ڈالرز اس کی قیمت ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024