• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وہ 5 پاکستانی برانڈز جن کے ملبوسات کیٹ مڈلٹن کو پسند آئے

شائع October 18, 2019
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن — رائٹرز فوٹو
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن — رائٹرز فوٹو

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پاکستان کا تاریخی دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

اس 5 روزہ دورے کے دوران ڈیوک اور ڈچر آف کیمبرج کافی مصروف رہے، جیسے لاہور میں نیشنل اکیڈمی آف کرکٹ میں کچھ دیر کرکٹ کھیلنے سے لے کر پاکستان کی معروف شخصیات سے ملاقات تک۔

اس دورے کے دوران شہزادہ ولیم نے زیادہ تر پینٹ شرٹ کو ہی ترجیح دی مگر ایک موقع پر وہ نعمان عارفین کی ڈیزائن کردہ شیروانی پہنے بھی نظر آئے۔

ان کے مقابلے میں ڈچز آف کیمبرج ملبوسات کے لحاظ سے لگ بھگ ہر جگہ ہی پاکستانی ملبوسات کو زیب تن کرتی نظر آئیں جن میں سے بیشتر پاکستانی کمپنیوں کے ہی تیار کردہ تھے۔

نیچے ان 5 برانڈز کا ذکر ہے جو کیٹ مڈلٹن کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

زِین

یہ واضح ہے کہ زین ویمن بائی کیمبرج کیٹ مڈلٹن کے پسندیدہ برانڈز میں سے ایک ہے، یہاں تک کہ پاکستان آنے سے قبل لندن میں پرنس آغا خان سے ملاقات کے دوران بھی انہوں نے زین کے سرامکس جھمکوں کو پہنا۔ پاکستان کے شاہی دورے کے دوران بھی ڈچز آف کیمبرج نے اس برانڈ کے جھمکوں اور پرس کا انتخاب کیا۔

ڈان امیجز فوٹو
ڈان امیجز فوٹو

بونینزا ست رنگی

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیٹ مڈلٹن نے بونینزا کے اسکارٹ کو پہننا پسند کیا۔

ڈان امیجز فوٹو
ڈان امیجز فوٹو

گل احمد

ڈچز نے لاہور پہنچنے کے موقع پر گل آحمد آئیڈیاز کے کڑھائی والے لباس کا انتخاب کیا جو سادہ ہونے کے باوجود پروقار تھا۔

ڈان امیجز فوٹو
ڈان امیجز فوٹو

اعلان

دورے کے آخری دن کیٹ مڈلٹن نے برانڈ اعلان کے سفید شلوار قمیض کا انتخاب کیا جس پر سیاہ دھاگے سے کڑھائی کی گئی تھی۔

ڈان امیجز فوٹو
ڈان امیجز فوٹو

مہین خان

مہین خان کے 2 ملبوسات کیٹ مڈلٹن نے زیب تن کیے جبکہ ان کی سفید پینٹ کا انتخاب انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیتھرین واکر کے ڈیزائن کردہ سبز ٹرینچ کوٹ کے ساتھ کیا۔

ڈان امیجز فوٹو
ڈان امیجز فوٹو

انگلش میں پڑھیں

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024