• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

'کون سا سمجھدار آدمی اس طرح کی بات کرتا ہے؟'

شائع February 18, 2020 اپ ڈیٹ February 19, 2020
سونم کپور کا شمار بولی وڈ کی نامور اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے — فوٹو: اے ایف پی
سونم کپور کا شمار بولی وڈ کی نامور اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے — فوٹو: اے ایف پی

بولی وڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور نے بھارتی انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے چیف موہن بھگوت کو ان کی جانب سے طلاق پر دیے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیوقوف قرار دے دیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موہن بھگوت نے اتوار کے روز ایک ایونٹ میں اپنے کارکنان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق اب زیادہ تر ان خاندانوں میں ہورہی ہے جہاں لوگ زیادہ تعلیم یافتہ ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور دولت لوگوں میں تکبر لاتی ہے اور اس ہی وجہ سے خاندان تباہ ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'بھارت میں رہنے والا ہر شخص، قومیت اور شناخت سے ہندو ہے'

موہن بھگوت کے مطابق بھارت میں ہندو معاشرے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں اور ہندو معاشرے کے لوگوں کے پاس ایک فیملی کی طرح ساتھ رہنے کے علاوہ کوئی دوسرا انتخاب نہیں ہوسکتا۔

اشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے چیف موہن بھگوت — فوٹو: اے ایف پی
اشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے چیف موہن بھگوت — فوٹو: اے ایف پی

ان کا کہنا تھا کہ 'آج کل طلاق کے کیسز کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، لوگ معمولی باتوں پر لڑتے ہیں، پڑھے لکھے خاندانوں میں طلاق کے کیسز زیادہ نظر آتے ہیں، کیوں کہ تعلیم اور دولت سے تکبر آتا ہے اور اس کے نتیجے میں خاندان ٹوٹ جاتے ہیں، معاشرہ بھی متاثر ہوتا ہے کیوں کہ معاشرہ بھی ایک خاندان کی طرح ہوتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان، جمہوریت، آر ایس ایس

موہن بھگوت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر لکھا کہ 'کون سا عقلمند آدمی اس طرح کی بات کرتا ہے؟ سخت بے وقوفانہ بیان'۔

اداکارہ کی اس ٹوئٹ کے بعد انہیں صارفین کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔

کسی نے سونم کپور کا سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ موہن بھگوت کی شادی نہیں ہوئی اس لیے وہ باآسانی ایسے بیانات دے سکتے ہیں۔

جبکہ کسی نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ وہ موہن بھگوت کی برابری بھی نہیں کرسکتی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024