• KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:19pm Maghrib 6:02pm
  • ISB: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:19pm Maghrib 6:02pm
  • ISB: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

شائع March 6, 2020 اپ ڈیٹ March 7, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

دنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز ہوگئی ہے مگر چین میں متاثرہ افراد کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے، تاہم دیگر ممالک میں یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

چین کے شہر ووہان سے یہ نیا کورونا وائرس دسمبر 2019 سے پھیلنا شروع ہوا تھا اور اب متعدد ممالک تک پہنچ چکا ہے، جس سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 347 افراد متاثر جبکہ 3405 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

چین میں 80 ہزار سے زائد افراد میں اس وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی جبکہ 3045 ہلاکتیں ہوئیں۔

مگر اچھی خبر یہ ہے کہ چین میں اب تک لگ بھگ دوتہائی افراد یعنی 53 ہزار 726 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 23 ہزار 676 افراد تاحال انفیکشن سے متاثر ہیں۔

ان اعدادوشمار سے عندیہ ملتا ہے کہ چین اس وبا پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکا ہے۔

درحقیقت 29 فروری سے چین میں کورونا وائرس کے حوالے سے اہم موڑ اس وقت سامنے آیا تھا جب چین میں نئے کیسز کی تعداد کم اور صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہونے لگی تھی۔

رواں ہفتے یعنی 2 مارچ کو چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے پریس بریفننگ میں بتایا 'ووہان میں وائرس کے کیسز کی تیزی سے بڑھتی تعداد کے رجحان کو کنٹرول کرلیا گیا ہے، ووہان سے باہر صوبہ ہوبے میں وبا کو قابو کرلیا گیا ہے جبکہ ہوبے سے باہر دیگر صوبوں میں مثبت رجحان نظر آیا ہے'۔

چین نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ووہان میں فوری طور پر تعمیر کیے جانے والے 16 میں سے ایک ہسپتال میں سے آخری مریض کو بھی ڈسچارج کرنے کے بعد بند کردیا گیا۔

چین کے بعد دوسرا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک جنوبی کوریا ہے جہاں 6 ہزار 593 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 42 اور 135 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تیسرا بڑا ملک ایران ہے جہاں 4747 مصدقہ کیسز، 124 اموات اور 913 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اٹلی 3858 مریضوں کے ساتھ چوتھا بڑا ملک ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 148 اور صحت یاب مریضوں کی تعداد 414 ہے۔

پاکستان میں اب تک 6 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک مریض صحت یاب ہوگیا ہے، جس کی تصدیق جمعے کو کی گئی۔

مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق تو ہوچکی ہے مگر دنیا بھر میں اب تک 55 ہزار افراد ریکور بھی کرچکے ہیں، یعنی 55 فیصد مریض وائرس سے جان چھڑا چکے ہیں۔

چین میں مجموعی طور پر 80 ہزار 710 کیسز جبکہ باقی ممالک میں 19 ہزار 700 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 360 رہی۔

ووہان میں کیسز کی شرح لگ بھگ صفر پر آنے کا امکان

ووہان کو اس وائرس کا مرکز قرار دیا گیا تھا مگر اس ماہ کے اختتام تک وہاں نئے کیسز کی تعداد لگ بھگ صفر تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ بات چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتائی۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024