• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

میرا کی فلم 'باجی' ایک اور اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

شائع March 14, 2020
فلم کو پاکستان بھر میں مثبت ردعمل ملا — فوٹو: فائل
فلم کو پاکستان بھر میں مثبت ردعمل ملا — فوٹو: فائل

پاکستان کی نامور اداکارہ میرا کی فلم 'باجی' کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں شائقین کا مثبت ردعمل موصول ہوا اور اب یہ فلم ایک اور اعزاز اپنے نام کرانے میں کامیاب ہوگئی۔

فلم 'باجی' رواں سال منعقد ہونے والے برطانوی ایشین فلم فیسٹیول میں 28، 29 اور یکم اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس فیسٹیول کا آغاز 25 مارچ سے ہورہا ہے جو 15 اپریل تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: میرا کی 'باجی' اب وینکور جانے کو تیار

فلم کو یہ اعزاز ہونے سے متعلق خود اداکارہ میرا نے 'باجی' کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی۔

یاد رہے کہ فلم 'باجی' کی کاسٹ میں اداکارہ میرا کے ساتھ ساتھ آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی، نیئر اعجاز نے اہم کردار نبھائے۔

فلم گزشتہ سال ریلیز ہوگی — فوٹو: پرومو
فلم گزشتہ سال ریلیز ہوگی — فوٹو: پرومو

اس فلم کی کہانی لولی وڈ کی ایک سینئر اداکارہ کی زندگی پر مبنی ہے جس کا کردار میرا نے نبھایا۔

فلم میں بتایا گیا کہ میرا کے کردار شمیرا کو بڑھتی عمر کے باعث فلموں میں کردار ملنے پر مشکلات کا سامنا ہونا شروع ہوا، اس کے باوجود انہوں نے اپنے کیریئر کو آگے لے جانے کا ارادہ برقرار رکھا، بعدازاں بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی ایک لڑکی نیہا (آمنہ الیاس) انہیں پسند آتی ہے جسے وہ اپنا منیجر بنا لیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرا کی فلم 'باجی' نے کینیڈا میں دو ایوارڈز جیت لیے

نیہا اپنا کام اس بہترین انداز سے نبھاتی ہے اور شمیرا کو واپس اسکرینز پر جگہ ملنے لگتی ہے، تاہم شمیرا اپنی جگہ کھونے کے ڈر سے احساس کمتری کا شکار ہونے لگتی ہیں اور نیہا کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی ایشین فلم فیسٹیول سے قبل فلم وینکور انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے جبکہ موسیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں اسے دو ایوارڈز بھی ملے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024