• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
Live Covid 2019

کورونا وائرس: پنجاب حکومت نے متاثرہ خاندانوں کی راشن سے امداد کا کام شروع کردیا

شائع March 21, 2020

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں کی راشن سے امداد کا کام شروع کر دیا.

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر مختلف دالوں، چاول، چینی، اور مصالحہ جات کے 500 بیگز تقسیم کرنے کے لیے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ایک بیگ میں خشک دودھ سمیت 14 مختلف اشیائے ہیں اور قرنطینہ میں قیام رکھنے والے متاثرین کےگھروں میں بھی یہ بیگ پہنچائے جائیں گے.

صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کو ایک ایک کروڑ اور ڈویژنل ہیڈکواٹرز کو 2 کروڑ کی گرانٹ جاری کر دی ہے.

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان اور ملتان قرنطینہ سینٹر میں رہنے والے افراد کے اہل خانہ کو یہ راشن آج روانہ کر رہے ہیں۔

بتایا گیا کہ ملتان میں 1247 اور ڈی جی خان میں 737 افراد کے گھروں میں راشن بھجوایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024