• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:31pm Maghrib 5:08pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:31pm Maghrib 5:08pm

سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شائع April 28, 2020

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے شبلی فراز نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

اس موقع پر کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: وزیرِاعظم نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائدِ ایوان مقرر کردیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر شبلی فراز کو وفاق وزیر برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا تھا جبکہ فردوس عاشق اعوان سے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ واپس لے لیا تھا۔

مزید یہ کہ فردوس عاشق اعوان کی جگہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا نیا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور حکمرانی میں وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکی ہیں، بعد ازاں وہ عام انتخابات میں شکست کھانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئی تھیں۔

شبلی فراز کون ہیں؟

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر شبلی فراز کو اگست 2018 میں سینیٹ میں قائدِ ایوان مقرر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات مقرر

شبلی فراز 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

شبلی فراز ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل اور تجارت جبکہ قائمہ کمیٹی برائے گردشی قرضہ کے چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

شبلی فراز پاکستان کے معروف شاعر فراز احمد فراز کے صاحبزادے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024