• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

بولی وڈ فلم ’پی کے‘ کے اداکار کا انتقال

شائع May 13, 2020 اپ ڈیٹ May 14, 2020
انہوں نے پی کے اور بازار جیسی فلموں میں کام کیا، فوٹو: اسکرین شاٹ
انہوں نے پی کے اور بازار جیسی فلموں میں کام کیا، فوٹو: اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار سائی گندیور 42 سال کی عمر میں امریکا میں انتقال کر گئے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سائی گندیور برین کینسر کا شکار تھے اور طویل عرصے سے امریکا میں اپنا علاج کروا رہے تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وہ گزشتہ سال امریکی شہر لاس اینجلس علاج کے لیے گئے تھے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں سائی گندیور کے اچانک انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’پی کے جیسی فلم میں کام کرکے لوگوں کا دل جیتنے والے اداکار سائی گندیور کینسر سے بازی ہار گئے، ان کے انتقال کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری نے اپنا ایک اور باصلاحیت اداکار کھو دیا‘۔

خیال رہے کہ سائی گندیور نے اپنے کیریئر کا آغاز 2010 میں ایم ٹی وی چینل کے شو اسپلٹس ولا کے ساتھ کیا اور اس ہی شو سے انہیں مقبولیت ملی۔

وہ امریکی ریائلٹی شو سروائور کے بھارتی ورژن میں بھی کام کرچکے ہیں۔

سائی گندیور نے سلمان خان کی فلم ’یوراج‘ میں بھی کام کیا، انہوں نے عامر خان کی کامیاب فلم ’پی کے‘ میں بھی کام کیا تھا۔

سائی گندیور فلم راک آن میں فرحان اختر کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔

انہوں نے آخری مرتبہ سیف علی خان کی فلم ’بازار‘ میں کام کیا تھا جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

سائی گندیور نے کیریئر میں چند اشتہارات میں بھی کام کیا۔

خیال رہے کہ سائی گندیور سے قبل بولی وڈ میں تین اور نامور شخصیات کے انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں کو اداس کردیا تھا۔

اداکار عرفان خان کا انتقال 29 اپریل 2020 کو ممبئی میں ہوا، اداکار کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں اس وقت داخل کرایا گیا جب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کو بڑی آنت کا انفیکشن ہوا تھا۔

اس کے اگلے ہی روز یعنی 30 اپریل کو لیجنڈری اداکار رشی کپور کے انتقال کی خبر سامنے آگئی۔

رشی کپور 67 سال کی عمر میں ممبئی کے سر ایچ ایم ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگئے تھے۔

رشی کپور تقریباً 2 سال کے عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انہیں سانس لینے میں تکلیف پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہوا۔

یکم مئی کو بھارتی فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسر گلڈ آف انڈیا کے سی ای او کلمیت مکر 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

کلمیت مکر کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

تبصرے (1) بند ہیں

AZAM AKBAR May 14, 2020 07:45am
Rest In Peace.

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024