• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کورونا کا شکار

شائع May 28, 2020 اپ ڈیٹ May 29, 2020
چیف جسٹس کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا— تصویر بشکریہ بلوچستان ہائی کورٹ
چیف جسٹس کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا— تصویر بشکریہ بلوچستان ہائی کورٹ

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں ہیں۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک افسر نے ڈان کو بتایا کہ چیف جسٹس کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق گورنر و رکن بلوچستان اسمبلی سید فضل آغا کا کورونا کے باعث انتقال

ان کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس گھر سے ہی اہم عدالتی امور سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی حالت دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان ہائی کورٹ میں کورونا کے حوالے سے زیر سماعت مقدمے میں بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر میں متعدد اہم شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کورونا وائرس کا شکار

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی البتہ چند دن قرنطینہ میں رہنے کے ان کے ٹیسٹ منفی آگئے تھے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی رکنِ اسمبلی کورونا وائرس سے جاں بحق

اسی روز بلوچستان اسمبلی کے رکن اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

چند دن قبل مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں امیر مقام اور نہال ہاشمی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024