• KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am

ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ

شائع June 30, 2020
— اے پی پی فوٹو
— اے پی پی فوٹو

اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 14 سو سے 20 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے یہ اضافہ نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد کیا گیا۔

ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ کیا گیا اور یہ اب 75 ہزار 500 کی بجائے 76 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جائے گی۔

ہونڈا سی ڈی ڈریم کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا اور یہ 80 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 82 ہزار 500 روپے کی ہوگئی ہے۔

ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سی جی 125 کی قیمت 2 ہزار 4 سو روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 900 روپے، سی جی 125 سیلف اسٹارٹ کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 49 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 900 روپے، سی جی 125 ایس اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہوجائے گی۔

سی بی 125 ایف کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ ایک لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 85 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 77 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 87 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔

سی بی 150 ایف کی قیمت 20 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 39 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اس سے قبل اٹلس ہونڈا نے گزشتہ سال کے دوران کئی مرتبہ جبکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران دوسری بار موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کی وجہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ قرار دیا گیا تھا۔

اس مرتبہ بھی کمپنی کی جانب سے پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کو ہی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اٹلس ہونڈا کی جانب سے 90 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کے دعوے کے باجود 2018 میں کم از کم 6 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Jul 01, 2020 03:06pm
60 saal ho gayey laikin Japani auto companies nay 100% localization nahin kiee abhiee tak tamam hakumtein neend mein rahien hain?

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024