• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

ایک ہفتے کی تلاش کے بعد اداکارہ نایا ریویرا کی لاش مل گئی

شائع July 14, 2020
اداکارہ 8 جولائی کو نہانے کے دوران ڈوب گئی تھیں—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
اداکارہ 8 جولائی کو نہانے کے دوران ڈوب گئی تھیں—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے قریب پیرو جھیل میں 8 جولائی کو نہانے کے دور ڈوب جانے والی 33 سالہ اداکارہ نایا ریویرا کی لاش کو تلاش کرلیا گیا۔

نایا ریویرا 8 جولائی کی دوپہر کو اپنے 4 سالہ بیٹے کے ساتھ لاس اینجلس سے 45 میل دور واقع پیرو جھیل کی سیر کرنے پہنچی تھیں۔

اداکارہ نے جھیل کی سیر کے لیے کرائے پر کشتی حاصل کی تھی اور جھیل میں جانے کے بعد وہ نہانے کے لیے جھیل میں اتریں اور پھر واپس نہیں آئیں۔

اداکارہ کی کشتی کے قریب سے ایک اور کشتی گزری تھی، جس پر سوار افراد نے اداکارہ کی کشتی پر بچے کو لاوارث حالت میں دیکھتے ہوئے ریسکیو حکام کو مطلع کیا تھا۔

کشتی پر موجود لاوارث بچہ اداکارہ نایا ریویرا کا 4 سالہ بیٹا تھا، جنہوں نے حکام کو بتایا کہ ان کی والدہ نہانے کے لیے جھیل میں اتری تھیں مگر وہ واپس نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جھیل میں ڈوبنے والی ہولی وڈ اداکارہ کی تلاش کے دوران ایک لاش دریافت

بچے کی فراہم کردہ معلومات کے بعد حکام نے 8 جولائی کو ہی فوری طور پر ڈوب جانے والی اداکارہ کی تلاش شروع کردی تھی مگر ریسکیو حکام ایک ہفتے تک ان کی لاش کو تلاش کرنے میں ناکام رہے تھے۔

اداکارہ بیٹے سمیت جھیل کی سیر کے لیے گئی تھیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
اداکارہ بیٹے سمیت جھیل کی سیر کے لیے گئی تھیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

حکام نے اداکارہ کے ڈوب جانے کے 24 گھنٹے بعد ہی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ وہ ہلاک ہوچکی ہوں گی اور چوتھے دن امکان ظاہر کیا تھا کہ شاید اداکارہ کی لاش نہ ملے۔

لیکن اس کے باوجود حکام نے اداکارہ کی لاش کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھا اور ہیلی کاپٹرز سمیت جدید آبدوزوں کی مدد بھی حاصل کی گئی۔

مزید پڑھیں : حکام کو ڈوب جانے والی اداکارہ نایا ریویرا کی لاش کبھی نہ ملنے کا خوف

6 دن کی کوششوں کے بعد 13 جولائی کی شب کو حکام نے پیرو جھیل کے اسی مقام سے ایک لاش برآمد کرلی تھی، جہاں اداکارہ نہانے کے لیے اتری تھیں۔

تاہم اس وقت حکام نے فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی کہ ملنے والی لاش اداکارہ کی ہی ہے تاہم اب حکام نے تصدیق کردی کہ جھیل سے ملنے والی لاش نایا ریویرا کی ہی ہے۔

بڑے پیمانے پر اداکارہ کی تلاش کا کام جاری رہا—اسکرین شاٹ یوٹیوب
بڑے پیمانے پر اداکارہ کی تلاش کا کام جاری رہا—اسکرین شاٹ یوٹیوب

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مقامی حکام نے تصدیق کی کہ گزشتہ شب ملنے والی لاش اداکارہ نایا ریویرا کی ہی ہے اور لاش ملنے سے متعلق اداکارہ کے اہل خانہ کو آگاہ کردیا گیا۔

حکام کے مطابق اداکارہ کی لاش سے نمونے لے کر میڈیکل چیک اپ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں اور اب تک کی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ اداکارہ کو کسی نے قتل نہیں کیا اور نہ ہی وہ خودکشی کا واقعہ ہے۔

حکام نے تصدیق کی کہ اداکارہ نہانے کی غرض سے جھیل میں اتری تھیں اور انہوں نے زندگی بچانے والی جیکٹ بھی نہیں پہنی تھی اور حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی موت حادثاتی طور پر ہوئی۔

اداکارہ کی لاش 6 دن بعد 13 جولائی کی شب ڈھونڈ لی گئی تھی—فائل فوٹو: اے پی
اداکارہ کی لاش 6 دن بعد 13 جولائی کی شب ڈھونڈ لی گئی تھی—فائل فوٹو: اے پی

حکام کے مطابق تاہم اداکارہ کی موت کے حوالے سے تفتیش جاری رہے گی اور کسی بھی نئی معلومات سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی وڈ ادکارہ نایا ریویرا جھیل میں لاپتا، ہلاکت کا خدشہ

خیال رہے کہ نایا ریویرا نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم انہوں نے فلموں میں اداکاری کی شروعات 2011 میں کی تھی۔

انہیں سب سے زیادہ شہرت فاکس ٹی وی کے میوزیکل ڈراما گلی سے ملی تھی اور مذکورہ ڈرامے کی کامیابی کے بعد ہی انہیں متعدد ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی۔

اداکارہ نے مجموعی طور پر 3 درجن کے قریب فلموں اور ڈراموں میں کام کیا تھا اور انہوں نے 2014 میں اداکار ریان ڈورسی سے شادی کی تھی لیکن بعد ازاں اختلافات کے باعث دونوں نے 2015 میں علیحدگی اختیار کرلی اور دونوں کے درمیان 2018 میں طلاق ہوگئی تھی۔

نایا ریویرا کو ریان ڈورسی سے 4 سالہ بیٹا بھی ہے اور دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہوئے تھے۔

نایا ریویرا نے ریان ڈورسی سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نایا ریویرا نے ریان ڈورسی سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

Asif jawed Jul 15, 2020 04:11pm
Bismillahir... Assalam o Aliakum, Dear Sir, Your newspaper is best & quality of news are very high I like & prefer that going to high from Jang news. Best wishes from Piscataway New Jersey USA

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024