• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

اس تصویر میں چھپے کتے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

شائع August 24, 2020
— فوٹو بشکریہ jamesodonnellphotography / Instagram
— فوٹو بشکریہ jamesodonnellphotography / Instagram

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے ؟

اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں ایک کتا کہاں چھپا ہے۔

جی ہاں اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی درست جواب تلاش کرپاتے ہیں۔

ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کسی ایسے مقام کی کی تصویر ہے جہاں متعدد پھول موجود ہیں، جس میں ایک کتا موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کتے کس طرح کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپاسکتے ہیں۔

تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟

مزید کچھ دیر غور سے تصویر دیکھیں شاید کامیاب ہو ہی جائیں۔

اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کتے کے سر پر سیاہ دھاریوں کی وجہ سے وہ زمین کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر آنکھوں سے اوجھل ہوگیا۔

اس طرح کے تصویری معمے اکثر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آجاتی ہے۔

فوٹو بشکریہ james_odonnell_photography / Instagram
فوٹو بشکریہ jamesodonnellphotography / Instagram

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024